کوئٹہ: کوئٹہ میں عید میلادالنبی اور کرسمس کے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔12 ربیع الاول کے موقع پر2500 سے زائد پولیس اے ٹی ایف ڈسٹرکٹ پولیس اور بی سی اہلکاراورہزار سے زائد ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔شہر بھر میں70 سپیشل نا کے قائم کر دیئے گئے ۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی اور فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائیگا۔ایس پی سیکورٹی سید جاوید اقبال غرشین نے’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ کوئٹہ میں عید میلادالبنی کے موقع پر آج کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے۔ اس موقع پر 25 سو پولیس ، اے ٹی ایف، ڈسٹرکٹ پولیس، بی سی اور ہزار سے زائد ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے تاکہ کوئی ناخوشگوار رواقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ کوئٹہ شہر کے قریبی پہاڑی علاقوں پر بھی لیویز اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیئے ۔12 ربیع الاول کے جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جائیگی اور ساتھ ہی پاک فوج کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائیگا۔اور25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے600 سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہونگے۔
کوئٹہ ،عید میلادالنبی اور کرسمس کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
وقتِ اشاعت : December 23 – 2015