|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2022

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں صحت مند سیاست کو فروغ دے رہی ہے.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں اپنے بہترین سفارتکاری کے ذریعے عالمی دنیا میں پاکستان کو زبردست سفارتی کامیابی دلائی ہے گزشتہ حکومت کی ناکام سفارتکاری نے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کر دیا تھا عمران حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے پاکستانی عوام کو بیروزگاری غربت مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے  بلوچستان کے ترقی پسند رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے رابطے میں ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے سینئر رہنما عید محمد ایڈوکیٹ جمیل احمد زہری بابو الہی بخش زہری رئیس محمد ایوب نوتانی حاجی خورشید احمد زہری و دیگر ملاقات کرنے والے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے سیاست روز روشن کی طرح واضح ہے میں بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ یہاں کے بسنے والے لوگوں کو خوشحال اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں میری جدوجہد کا مقصد اپنے عوام اور صوبے کی خوشحالی ہے میرے سیاست میں دوغلا پن نہیں ہے میں چاہتا ہوں نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار نہیں بلکہ قلم ہونا چاہیے۔

نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور سیاسی زعماء پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے جوق در جوق ہمارے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں پارٹی کے لئے نیک شگون ہے بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے۔

چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے وفد کو یقین دلایا کہ میں آپ لوگوں کے مسائل سے غافل نہیں ہوں تحصیل باغبانہ کے مسائل کی حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے۔