ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر ساؤتھ گیلونگ کے کارڈینیا پارک میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 163رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے جان فرائی لنک (Jan Frylinck ) 44 جب کہ جوہانس جوناتھن اسمتھ (Johannes Jonathan Smit) 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے پرامود مادوشن لیاناگاماگے (Pramod Madushan Liyanagamage) نے 2 ، مہیش تھیکشانا (Maheesh Theekshana) ، دشمانتھا چمیرا (Dushmantha Chameera)، چمیکا کرونارتنے (Chamika Karunaratne) اور ونیندو ہاسارانگا ڈی سلوا (Wanindu Hasaranga de Silva) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی بیٹنگ مکمل ناکام
164 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کے بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور پوری ٹیم 108 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ٹیم کے کپتان داسن شناکا (Dasun Shanaka ) نے 29 رنز بنائے، بھانوکا راجا پاکسے (Bhanuka Rajapaksa ) 20، دھننجیا ڈی سلوا (Dhananjaya de Silva ) 12 رنز جب کہ مہیش تھکشانا 11 بناکر نمایاں رہے۔
ٹیم کا کوئی بلے باز دہرے ہندسے میں نہیں جاسکا۔
نمیبیا کی جانب سے بیرنرڈ شولٹز ، بین شیکونگو اور جان فرائی لنک نے 2،2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔