کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص ثناء اللہ سکنہ سندھ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو تحویل میں لے ہسپتال پہنچا دی۔ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید کا رروائی پو لیس کر رہی ہے۔
کوئٹہ : نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل
وقتِ اشاعت : December 27 – 2015