|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2015

کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافی سے جنم لیتی ہیں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں اقتصاری راہداری منصوبہ سے ملک میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی اہمیت سے ہر انسان واقف ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ارادے نیک ہیں پاکستان انتہائی خوبصورت ملک بن سکتا ہے جہاں دنیا کی تمام سہولیات موجود ہیں مگر آج بھی ہم کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں دراصل دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافیوں سے جنم لیتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر قوم اپنی اپنی مادر وطن پر آباد ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف یہاں آباد بلوچ ‘ پٹھان ‘ پنجابی کو یقین دلادیں کہ ان کی سرزمین کی نعمتیں ان کی نسلوں کی ملکیت ہیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ نفرتوں کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ امن انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر ممکن نہیں جب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے حالات کو بہتر بنانا انتہائی مشکل ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم تمام اقوام کو ان کے حقوق دے دیں تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی اور معیشت میں بہتری آئے گی ۔