ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان ٹیم اگر مگر کی صورتحال میں آگئی۔
پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان تقریباً ختم ہوچکا ہے لیکن اگر قسمت مہربان ہوئی تو شاید پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ بھی سکتا ہے۔
اب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف اپنے باقی تینوں میچز جیتنا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ دوسرے میچز کا نتیجہ بھی اہم ہوگا۔
پاکستان کو اپنے باقی تینوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہونگے تاکہ رن ریٹ بہتر ہوسکے۔
لیکن یہ بھی ضروری ہوگا کہ جنوبی افریقا بھارت سے شکست کھائے جبکہ زمبابوے اپنے باقی تین میچز میں سے دو ہار جائے اور ایک میں بنگلہ دیش کو شکست دے۔
گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ پوزیشن:
گروپ 2 میں بھارت اپنے دونوں میچز جیتنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
جنوبی افریقا دو میچز کھیلنے کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ اسکا رن ریٹ پلس 5.200 ہے۔
زمبابوے بھی دو میچز کھیلنےکے بعد تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اسکا رن ریٹ پلس 0.050 ہے۔
بنگلہ دیش کو دو میچز میں ایک میں فتح اور دوسرے میں کامیابی ملی اور پوائنٹس ٹیبل پر وہ 2 پوائنتس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسکا رن ریٹ مائنس 2.375 ہے۔
پاکستان اور نیدرلینڈز اپنے دونوں میچز میں شکست کے بعد پوائنتس ٹیبل پر کھاتہ نہیں کھول سکے۔
گروپ 2 کی تمام ٹیمیں اپنے دو، دو میچز کھیل چکی ہیں اور اب سب کے تین تین میچز باقی ہیں۔
گروپ 2 کے باقی میچز:
اتوار 30 اکتوبر بنگلہ دیش بمقابلہ زمبابوے، برسبین
اتوار 30 اکتوبر نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان، پرتھ
اتوار 30 اکتوبر بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا، پرتھ
بدھ 2 نومبر زمبابوے بمقابلہ نیدرلینڈز، ایڈلیڈ اوول
بدھ 2 نومبر بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈلیڈ اوول
جمعرات 3 نومبر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، سڈنی
اتوار 6 نومبر جنوبی افریقا بمقابلہ دیدرلینڈز، ایڈلیڈ اوول
اتوار 6 نومبر پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈلیڈ اوول
اتوار 6 نومبر زمبابوے بمقابلہ بھارت، میلبرن