|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2022

تربت : تعلیم اور صحت کے ادارے برباد کردیئے گئے ہیں، اس وقت بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر نیشنل پارٹی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کیچ کے ساتواں ضلعی کونسل اجلاس بنام شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور شہید شفیع بزنجو نے سخت اور مشکل حالات میں شہر سے دور پسماندہ علاقوں میں جاکر عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شہادت سے نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ بحیثیت قوم نقصان پہنچا۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم ، صحت سمیت تمام ادارے برباد کردیئے گئے ہیں، پارلیمنٹ اپنے ایجنڈے سے نکل چکی ہے بلوچستان میں پہلی بار سودا لگاکر گورنمنٹ لائی گئی جو کہ شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ رک گیا ہے، کرپشن اور کمیشن سے ترقیاتی عمل جمود کا شکار ھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، کیچ میں کارکنوں کا جوش اور جذبہ قابل تحسین ہے، پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے اور تنظیم کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے کارکنوں کے شب و روز محنت رنگ لگارہی ہے۔ اجلاس میں شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیاگیا اور برسی کے موقع پر 12 نومبر کو جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے۔

اجلاس میں تنظیمی و سیاسی امور کے ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ پارٹی کو مذید فعال اور متحرک بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ ضلعی کونسل کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن، ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابولحسن، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن ناظم الدین ایڈوکیٹ، بی ایس او پجار کے وائس چیرمین بوھیر صالح بلوچ، سابق ضلعی صدر محمد طاہر، مرکزی رھنما مقبول بلوچ، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، تحصیل تربت کے جنرل سیکریٹری حاجی رحیم بخش چیف، تحصیل آبسر کے جنرل سیکریٹری احسان درازئی، تحصیل کلاتک کے جنرل سیکریٹری لطیف بلوچ، تحصیل ھوشاب کے آرگنائزر واجہ احمد علی، تحصیل دشت کے صدر کہدہ عزیز دشتی، تحصیل گوکدان کے آرگنائزر آصف بلوچ، سابق تحصیل صدر قادر بخش رئیس، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم، تحصیل تمپ کے جنرل سیکریٹری مسلم یعقوب، تحصیل بلنگور کے رھنما بہار علی، تحصیل بلیدہ و زعمران کے آرگنائزر واجہ محمد عظیم تحصیل شہرک کے صدر حبیب بلوچ نے خطاب کیا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور بلوچ، رجب یاسین، ورکنگ کمیٹی کے اراکین ملا برکت، بلخ شیر قاضی، ضلعی نائب صدر طارق بابل، معتبر شیرجان، تحصیل آبسر کے صدر محمد اقبال، تحصیل کلاتک کے صدر محمد حیات، تحصیل دشت کے نائب صدر شوکت دشتی، تحصیل ناصر آباد کے صدر واجہ برکت، حاجی محمد اسلم اور حفیظ علی بخش، محمد نعیم عادل، اکرام گچکی, محمد اسا, ملا بخش مری, سمیر فدا, خلیل بلوچ، ندیم حسرت سمیت دیگر اراکین ضلعی کونسل نے شرکت کی۔