بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا پُل گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 141 تک پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پُل حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، 177 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں گزشتہ شام 150 سال پرانا پل حادثے کا شکار ہو گیا تھا، حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زائد افراد مذہبی رسم کی ادائیگی کر رہے تھے۔
19ویں صدی میں بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہوا تھا، پُل مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔
اس حادثے سے متعلق بھارتی حکام نے اب تک 132 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔