|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2016

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو کونسل کی اراکین محمد کاظم خان اچکزئی ، آغا لعل جان احمدزئی ، میر نور احمد بلوچ ، ملک رمضان مہترزئی ، حاجی فوجان بڑیچ اکبر علی مشوانی محمد افضل بنگلزئی ودیگر نے شرکت کی، بجلی کے بارے میں وفاقی وزیر پانی وبجلی اسلام آباد معاہدے پر عمل سے گریزاں ہے، معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،صوبے کے سیزن میں ایران سے سیب انگور ودیگر سبزیوں کی درآمد پر فوری پابندی لگائی جائے اس سلسلے میں پابندی کیلئے کسٹم کلکٹر سے زمیندار نمائندے ملاقات کریں گے ،کسان پیکج پنجاب بلدیاتی انتخابات پیکج تھا بلوچستان کو اس سے محروم رکھا گیا ہے، سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے ال لیگل کنکشنوں اور ہاؤس پاور کی یقین کیلئے کمیٹی قائم کی تھی جس میں زمیندار نمائندے بھی شامل تھے ، مگر کیسکو نے زمیندار نمائندوں کو یکسر نذرانداز کر کے خود ساختہ سروے کی ہے جو کہ زمیندار ہرگز قبول نہیں کریں گے ، صوبے میں 540فیڈر اور لوڈ ہیں چھ کی بجائے اوور لوڈفیڈروں کو بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی فراہمی کو کیسکو ممکن بنائے کیسکو نے اگر سابقہ او ڈی کو دوبارہ تعینات کیاتو زمیندار بالکل تعاون نہیں کرینگے ‘مرکز صوبے کے تیس ہزار ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرے ، مندرجہ بالا مطالبات پر اگر عمل درآمد نہیں ہوا تو زمیندار عملدر آمد کیلئے اسلام آباد جا کر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دھرنا دینگے، کیسکو بجلی کی غیر متضادتقسیم کا نوٹس لیں