|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2016

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے پر 4 اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار فوری طور پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ سید امتیاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور بہت جلد قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔