کو ئٹہ : جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنما اور بلو چستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مو لا نا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ایران سمیت دیگر ہمسا یہ ممالک کے ساتھ برا بری کی بنیا د پر تجا رت وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں چیمبر آ ف کا مرس کے اراکین اور دیگر تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمے کے لئے ہر فورم پر ان کے شا نہ بشا نہ جدو جہد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،تجا رت سے وابستگی نہ ہو نے کی وجہ سے اس کے امور با رے زیا دہ نہیں جا نتا چیمبر کے اراکین کے تجا ویز کو اعلیٰ حکام تک پہنچا نے کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں ،سیاست قا بل فخر کا م ہے تا ہم اس کی مد میں کسی کے ساتھ زیا دتی اور نا روا ء سلو ک کر نا درست نہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان میں اس کے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع کیا۔اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جمعیت علما ء اسلام کے رکن صو با ئی اسمبلی مفتی گلا ب کا کڑ بھی تھے ۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجا رت کے صدر جما ل ترہ کئی نے کہا کہ صو بے میں تجا رتی زونز نہ ہو نے ،زراعت اور گلہ با نی کے شعبہ جا ت کی زبوں حا لی کے با عث جرا ئم کی شرح میں نہ صرف اضا فہ ہو رہا ہے بلکہ لو گ اسمگلنگ اور دیگر غیر قا نو نی طرز کا رو با ر کی جا نب بھی گا مزن ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملکی حکمران تجا رت با رے دیگر بڑے شہروں اور صو بوں کو مد نظر رکھ کر پا لیسی مرتب کر تے ہیں ان میں بلو چستان با رے کو ئی نظر ثا نی نہیں ہو تی اور نہ ہی یہاں کی پسماندگی اور غر بت و حا لا ت کا کو ئی خیال رکھا جا تا ہے اس لئے محر و میوں میں اضا فہ دیکھنے کو مل رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ صو بے میں 80فیصد شا ہرا ہیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں جس کی وجہ سے تا جر کیمو نٹی کو مشکل کا سامنا ہے ، جما ل تر ہ کئی نے تجا ویز دیتے ہو ئے کہا کہ ایف بی آر سے سیل ٹیکس میں 2فیصد کمی،ویلیو ایشن ٹیکس میں 25 سے 30فیصد چھوٹ ،ایران اور ہمسا ئیہ مما لک سے اشیا ء در آ مد کر نے کی اجا زت دلا نے ،پا ک چا ئنا راہدا ری کے ساتھ ٹیکس فری زونز بنا نے و دیگر با رے سیاسی و مذہبی جما عتوں کی انہیں سپورٹ کی ضرورت ہیں اس لئے انہیں اس با بت چیمبر کی بھر پور معا ونت کر نی چا ہئے ،انہوں نے صو با ئی اسمبلی میں بلو چستان کو ٹیکس ویلیو ایشن میں کمی دلا نے کے لئے قرار داد کی منظو ری پر بھی مہما نوں کا شکر یہ ادا کیا اور امید ظا ہر کی کی ان کی معا ونت انہیں مستقبل میں بھی ملتی رہے گی ۔اس موقع پر جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء اور بلو چستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مو لا نا عبدالواسع نے کہا کہ اگر چہ وہ تجا رت با رے زیا دہ نہیں جا نتے اور نہ ہی انہیں تجا رت سے وابستہ افراد کے مسا ئل کا علم ہیں تا ہم انہیں جو مسا ئل درپیش ہیں یا کہیں ان کی مدد تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے کا ر گر ثا بت ہو سکتی ہیں تو وہ ہر فورم پر ان کا بھر پور ساتھ دیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں تھے یا پھر اب، ہر حا لت میں صو بے کی عوام اور تا جر وں کے مشکلا ت کو حل ہو تا ہوا دیکھنا چا ہتے ہیں ،انہوں نے ملک کے دیگر صو بوں کی طرح بلو چستان کی تا جر کمیو نٹی سے ٹیکسز کی وصو لی پر حیرت کا اظہا ر کیا اور کہا کہ یہ با لکل ناانصا فی ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کلکٹر کسٹم کی جا نب سے انہیں با دینی کے مقا م پر بھی با رڈر کھو لنے با رے بتا یا گیا اس با بت ان سے تجا ویز طلب کر لی گئیں ہیں اس لئے وہ چیمبر کے دورے کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے تجا رت سے وابستہ افراد کی را ئے لیں گے ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے اندر ما ل گو داموں سے ما ل اٹھا نا اور گا ڑیاں پکڑ نا درست اقدام نہیں ،انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر تما م پا رلیمانی جما عتوں کے رہنما ؤں اور وزیر اعلیٰ کو مدعو کر ے اور ان کے سامنے اپنی تجا ویز اور مشکلا ت کو رکھیں ہم اس با بت ہر ممکن تعا ون کے لئے تیا ر ہیں مو لا ناعبداواسع نے کہا کہ صو بے میں تجا رت کے فروغ کے لئے ان کی جما عت قا نو ن سازی سمیت ہر اقدا م کے لئے بزنس کمیو نٹی کا ساتھ دیں گی انہوں نے کہا کہ گا ڑیاں ضبط کر نے سے بہتر ہیں کہ کسٹم اور ایکسائز ان سے سہ ما ہی ٹیکسز وصول کر ے ،ان کا کہنا تھا کہ سیاست قا بل فخر عمل ہے تا ہم اس کے ذریعے کسی سے زیا دتی کر نا صحیح نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکسپو سنٹر کے لئے بھی اعلیٰ حکام سے تجا رت پیشہ افراد کا رابطہ کرا نے کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہے ،اس مو قع پر چیمبر آف کا مرس کے نا ئب صدر سمیع اللہ بلو چ ،ایگزیکٹو ممبر محمد ایوب ،حا جی آغا گل خلجی ، حا جی اختر کا کڑو دیگر نے بھی مو لا نا عبدالواسع کو درپیش مشکلا ت و دیگر با رے آ گا ہ کیا ۔اجلاس کے اختتام پر چیمبر کے صدر جما ل ترہ کئی و دیگر نے مو لا نا عبدالواسع کو شیلڈ پیش کیا ۔