اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہداشرف تارن نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پرسینیٹرآغا شاہد درانی بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کوچیئرمین نیشنل ہائی وے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورکامغربی روٹ کوئٹہ سے ہوتاہوا خضدار جائیگا اس طرح گوداررتوڈ یرو موٹرے کے ساتھ منسلک کیاجائے گاجبکہ گوادر رتوڈیرہ پرکام پچا نوے فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہداشرف تارن کویقین دلایاکہ بلوچستان کے منصوبوں پرکام کرنے والی ٹیکنیکل ٹیم سمیت دیگرعملے کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔