جنیوا: اقوام متحدہ ایران میں بلوچوں پر مظالم کا نوٹس لیں اور مظالم روکنے کی فوری اقدام کریں،اقوام متحدہ میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں بلوچ رائٹ واچ کے نمائندے مہراب سرجوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اقوام متحدہ بلوچوں پر مظالم کے حوالے سے ایرانی حکومت کی سرزش کرے اور بلوچوں پر ایران میں مظالم بند کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
اقلیتوں کے حوالے سے پندرہویں کانفرنس کے حوالے سے خطاب کرتے بلوچ رائٹ واچ کے نمائندے مہراب سرجوئی جو لندن میں جلاوطن ایرانی نژاد بلوچ ہیں نے کہا کہ ایران میں گذشتہ ماہ ایران کے شہر زہدان میں ایرانی فورسز نے ایک سو آٹھ (108) معصوم لوگوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور تین سو 300 کے قریب لوگوں کو زخمی کیا۔
مہراب سرجوئی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت ایران میں ہر روز دو یا تین بلوچوں کا قتل عام کرتی ہے بلوچ رائٹ واچ کی نمائندے نے اقوام متحدہ پر زور دیا وہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دے ایران میں بلوچوں کے قتل عام بند کرے اور بلوچوں کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جائے۔
بلوچ رائٹ واچ کے نمائندے مہراب سرجوئی نے کہا پاکستان سے منسلک ایران کے سرحد پر رہائش پذیر بلوچ اقوام متحدہ سے ایران کی مظالم کو روکنے کی التجا کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران کی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر بلوچوں سے انصاف کرے۔