اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 2030ء تک مختلف شعبوں میں45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی،توانائی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مختلف شعبوں پر33 ارب ڈالر جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 11ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ،چین راہداری منصوبہ کے تحت توانائی ،ٹرانسپورٹ مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جبکہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مختلف شعبوں پر33 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی کامیاب اور مثبت اقتصادی پالیسیوں اورمالیاتی شعبہ کی اصلاحات کے جامع پروگرام سے معیشت کی ترقی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے بھی ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔