|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2016

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جہاں سیاست کے ماہر ہیں، وہیں وہ کئی دیگر معاملات پر بھی مہارت رکھتے ہیں جن میں جوڈو کراٹے بھی شامل ہے۔ روس کے دار الحکومت ماسکو میں روسی جوڈو کراٹے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ منقعد ہوا، اس کیمپ میں روس کے صدر نے خصوصی طور پر نہ صرف شرکت کی بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں شریک بھی ہوئے۔ روسی صدر نے قومی جوڈو کراٹے ٹیم کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ کے ساتھ جوڈو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور ان کو ایک سے زائد بار گرا کر چت کیا۔ اسی پریکٹس سیشن میں کئی دیگر کھلاڑی بھی ولادیمیر پیوٹن کے سامنے آئے مگر روسی صدر کے لیے ان کو چت کرنے کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دیا۔ واضح رہے کہ روس کے صدر جوڈو کراٹے میں بلیک بیلٹ ہولڈر ہیں ۔ پیوٹن کے سامنے بعد ازاں روسی جوڈو کراٹے ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی سے مدمقابل ہوئے تو یہ لڑکی روسی صدر کے سخت حریف ثابت ہوئی۔ روسی صدر نے متعدد بار لڑکی کو چت کیا مگر اس خاتون کھلاڑی نے اس وقت تک شکست نہیں مانی جب تک ایک پیوٹن کو گرانے میں کامیاب نہ ہو گئی۔
روسی صدر کا خاتون سے مقابلہ ہوا
فوٹو: رائٹرز روسی خبر رساں ادارے سپتنک کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی جوڈو کراٹے ٹیم کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے ٹرینر ایزو گامبا کو روسی شہریت بھی دی اور ان کا نیا پاسپورٹ ان کے حوالے کیا۔ ایزو گامبا 2008 سے روسی جوڈو کراٹے ٹیم کے ٹرینر ہیں، ان کی تربیت میں ہی 2012 لندن اولمپکس میں روسی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا تھا، ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ جوڈو کراٹے میں اولمپکس میں سونے کا تمغہ روس نے اپنے نام کیا ہو۔ فوٹو: بشکریہ سپتنک خیال رہے کہ روس کے صدر اکثر و بیشتر مخلتلف کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہوتے رہتے ہیں۔ دو روز قبل بھی روس کے جنوبی شہر سوچی آئس ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کمیپ میں بھی شریک ہوئے تھے۔ صدر پیوٹن نے 4 سال قبل ہی سکیٹنگ سیکھ لی تھی اور آئس ہاکی کی تربیت لینا شروع کر دی تھی۔