|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2022

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے یہاں ہونے والی ملاقات میں چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے مالی مسائل و مشکلات کے حل میں وفاقی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلء اپنی کابینہ کے اراکین اور صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی میر نصیب اللہ مری میر محمد خان لہڑی میر سکندر عمرانی پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم بازئی خلیل جارج سینٹر منظور احمد خان کاکڑ آغا عمر احمد زئی ارکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان کو درپیش مالی مسائل اور صوبے کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے حصے کے اجراء میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کی جانب سے مالی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ سال بلوچستان کو این ایف سی کے تحت ملنے والے شئیر میں 11 ارب روپے کم ملے اور رواں مالی سال کے دوران پانچ ماہ میں وفاقی حکومت سے مجموعی طور پر 27 ارب روپے کم موصول ہوئے ہیں اگر یہ ہی صورتحال برقرار رہی تو تنخواہوں کے لئے بھی فنڈز نہیں ہونگے انہوں نے بتایا کہ پی پی ایل کے ذمہ 30 ارب روپے کے واجبات ہیں جنکے فوری اجراء کی ضرورت ہے چئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اورسینٹرمولاناعبدالغفور حیدری کی جانب سے وفاق میں بلوچستان کا کیس بھرپور انداز سے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔