|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2022

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور بلوچستان میں امن و امان کو اولین ترجیح اور امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا ٹھوس موقف اختیار کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،ڈویژنل کمشنروں اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ڈویژنل کمشنروں اور ڈی آئی جیز نے اجلاس کو اپنے اپنے ڈویژنوں میں امن و امان کی صورتحال پر بریف کیا اجلاس میں گوادر میں دھرنے اور احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حق دو تحریک کے بیشتر مطالبات پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور کمشنر مکران ڈویژن کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے دھرنے کے شرکاء سے بار ہا مذاکرات کیے ہیں مولانا ہدایت الرحمن کے بار بار موقف بدلنے سے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے اجلاس میں موقف اختیار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔

مذاکرات کی خواہش کے باوجود حکومت عوام کے لئے مسائل و مشکلات اور ترقیاتی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے روشنی میں اہم فیصلے اور اقدامات کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حساس اضلاع میں مزید نفری اور وسائل کی فراہمی کی جائے گی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اجلاس کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کا آغاز کریں اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھنا ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے تمام سکیورٹی اداروں میں کوآرڈینیشن قائم کی جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی اقدامات اور چیکنگ کے دوران عوام کو تکلیف نہ پہنچائی جائے عوام کی عزت نفس اور روزگار کے ذرائع کا ہر صورت تحفظ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر خلوص نیت سے کوشش کریں گے۔

تو اللہ تعالیٰ ضرور مدد کرے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں روڈ بند کرنا غیر قانونی ہے ہم نے عوام کی سہولت کے لیے آئی پی روٹ لگانا بند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مطالبات پیش کرنے اور منوانے کا طریقہ کار اور فورم موجود ہیں دھرنے اور احتجاج سے سڑکیں بند کرنا عوام کے مفاد کے خلاف ہے مولانا ہدایت الرحمان سے خود بھی مذاکرات کیے اور صوبائی وزراء کا وفد بھی گوادر بھیج رہے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گوادر اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں مولانا ہدایت الرحمن بات چیت کا راستہ اپنائیں گے اور صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جائے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پر امن ماحول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پولیس اور لیویز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لا اینڈ آرڈر کے لیے خطیر فنڈز فراہم کر رہی ہے ملک کی پچاس فیصد سے زائد سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم ادا کر رہے ہیں ہمارے محدود وسائل کا بڑا حصہ امن و امان کے قیام پر خرچ ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی صوبے میں امن وامان کو قائم کرنے کے لیے جہاں بھی کمزوریاں ہیں انھیں دور کیا جا? ہماری بھی کوشش ہے کہ ایسے فیصلے کریں جو عوام کے مفاد میں ہو ں اور صوبہ بھی دیرپا امن کی جانب گامزن ہوسکے۔