کوئٹہ: صحافیوں کی حوصلہ افزئی اور یورپی یونین کی مالی معاونت سے بلوچستان کی دیہی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کا احاطہ کرنے کیلئے بی آر ایس پی اور کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال، عبیداﷲ بابت، ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق، کوئٹہ پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نصیب اﷲ بازئی، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عبداللطیف کاکڑ، یورپی یونین کے کونسلر اور نمائندہ برائے پاکستان برناڈفرانکوئیس، سی ای او، بی آر ایس پی نادر گل بڑیچ کے علاوہ صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال، عبیداﷲ بابت و دیگر مقررین نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی عوام میں سب سے زیادہ مقبولیت اور کردار ہے ۔میڈیا نہ صرف عوام کو آگاہ کرتا ہے بلکہ ان کے روئیوں اور معاشرے میں تبدیلی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے صحافیوں کے لئے مقابلوں کا انعقاد خوش آئندہے صوبے میں دہشتگردی اور امن وامان کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جاتاہے ماضی کی نسبت حالات بہتر ہیں بلوچستان قدرتی وسائل معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے بیرون ملک سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان میں کام کریں انہیں تحفظ ہم دینگے ۔ مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں بیشتر لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات زندگی کا فقدان ہے اس سلسلے میں صحافیوں کی جانب سے مختلف ڈاکومنٹریاں اور آرٹیکل لکھ کر لوگوں کے مسائل سامنے لانا خوش آئند ہے بلوچستان میں اب تک 43صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے جن میں 24کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی بعض کے بیٹے اور بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا ایسے حالات میں کام کرنے پرصحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام مقابلوں کا انعقاد اور صحافیوں میں تقسیم انعامات سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہ پاکستان میں میڈیا مثبت کے بجائے منفی پہلوؤں پر فوکس کرتا ہے جس سے عوامی مسائل سامنے نہیں آتے میڈیا کو چاہئے کہ سیاسی اور دہشتگردی کی خبروں سے ہٹ کر عوامی مسائل سامنے لائے میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صحافی بحیثیت آبزرور کام کرتے ہیں میڈیا سسٹم پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے صحافی اور میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہر معاملے پر عوامی حکومتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ڈھائی ملین ایکڑ فٹ پر پانی کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے جبکہ یہاں سیلابی پانی 10ملین ایکڑ فٹ سے زیادہ ہوتا ہے اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے صوبے میں صنعت ،لائیوسٹاک ،زراعت ، معدنیات کے لئے وافر مقدار میں مواقع موجود ہے اس سلسلے میں ہم غیر ملکی ڈونر ز اور سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور صوبے میں کام کریں۔آپ کو تحفظ فراہم کرنا حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہیں ہم اس ذمہ داری کو فوری طرح نبھائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوےء ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عبداللطیف کاکڑ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور صحافت معاشرے میں شرکو دبانے اور خیر کو اجاگر کرنے میں اہم کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے اطلاعات کی فراہمی، حکومتی اداروں اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تجزیہ ، معاشرے میں ہونیوالے عمومی واقعات کی تنقید و ستائش ، رائے عامہ کی تشکیل اور واقعات کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ اس سلسلے کی چند اہم کڑیاں ہیں ریاست کا یہ اہم ستون خیر و شر کی جنگ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے اور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیاکا مقصد صرف معلومات کی فراہمی نہیں بلکہ اجتماعی مقاصد کے حصول کیلئے لوگوں کے رویے میں تبدیلی لانا بھی ہے۔ ڈئریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے تمام شعبوں کی یکساں نمائندگی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اسی وقت بامعنی ہوتی ہے جب یہ استدلال اور عالمی سطح پر متفقہ قوانین پابندیوں اور اصولوں کے مطابق ہوں۔ انہوں نے تقریب کا اہتمام کرنے پر بی آر ایس پی اور کوئٹہ پریس کلب کے کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے صحافیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔