نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے ضلع نوشکی اور گردونواح میں سخت سردی کی موسم میں بجلی کا بے دریغ لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی ہونا صارفین کے لیے باعث حیرت اور افسوس ہے ، نوشکی میں جمعرات سے لیکر اتوار تک شدید سردی کے لہر کے لپیٹ میں ہے ،سردی کی شدت اتنا زیادہ ہوا کہ یہاں تک کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اپنے اپنے سکولز بند کرنے پڑے مگر واپڈا کیسکو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اشاروں کے زریعے بجلی فراہم کئیے جارہے ہیں ، ناقص وولٹیج ، آنکھ مچولی سمیت وقفے وقفے کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کرانا عوام کو مزید ازیت اور تکالیف دینے کی مترادف ہے اس کے علاہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس پلانٹ کی جانب سے گیس کو بند کردینا اور بجلی نہ ہونے کے بہانے گیس لوڈشیڈنگ شروع کرنا باعث افسوس ہے ، گیس پلانٹ کو جرنیٹروں کے لئے تیل میسر ہونے کے باوجود بجلی نہ ہونے کی صورت میں جرنیٹرز اسٹارٹ نہ کرنا وہ بھی واپڈا کی طرح اہلیان نوشکی کو زحمت دے رہے ہیں۔
کہیں جگہوں پر بجلی کے ٹرانسفارمرز جلے ہوئے ہیں مرمت نہیں کئیے جارہے ہیں ۔ جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ واپڈا انتظامیہ اور گیس پلانٹ انتظامیہ اہلیان نوشکی کے ردعمل کا انتظار کریں جو اس سخت سردی کے موسم میں عوام کو تکالیف دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے گھروں کے اندر ہمارے بوڑھے ، بچے اور خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا ہیں ، لوگ دن بھر اور رات بھر سردی میں ٹھٹھرتے رہے ، لوگوں کو روٹی اور کھانا پکانیمیں مشکلات کا سامنا رہی ، گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی ختم نہیں کی گء تو عوام احتجاج کے لئے تیار رہے ، سخت عوامی ردعمل دینگے۔