|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2023

کوئٹہ+اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینٹ سب کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے گوادر کیمپس کے قیام کے بعد، اسکی ورکنگ کے لئے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے سینیٹ ممبرز جلد ہی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے گوادر کیمپس کا دورہ کرینگے ۔

اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازمین کے سٹیٹس کو متعین کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے بعد گوادر میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اگلے دو ماہ میں تدریسی عمل شروع کر رہی ہے تاکہ گوادر کے عوام خاص کر ماہی گیروں کے بچے جدید تعلیم حاصل کرسکے ابتدائی طور پر کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور بیسک سائنسز کے شعبوں میں بیچلر سطح کے ڈگری پروگرام شروع کئے جائیں گے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و قیادت بلوچستان میں حقیقی ترقی کی خواہاں ہے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہ کامسیٹس گوادر کیمپس کے 65 خالی آسامیوں پر گوادر کے مقامی اور ماہی گیروں کے بچوں کو فوقیت دی جائے۔