|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2023

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تعلیمی سال 2023 کے لئے کچی جماعت تا بارہویں جماعت کی نصابی کتابوں کی چھپوائی پبلیکیشن اور ان کی مفت تقسیم کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی واضح رہے کہ وزیر اعلی نے یہ منظوری محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔

جس کے تحت صوبائی حکومت آئندہ سروے مکمل ہونے تک 500.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کا اجرا کرے گی اور اس کے لیے مختص فنڈز 556.300 کے ساتھ صوبائی حکومت مجوزہ 1056.300 ملین روپے کا اجرا مالی سال 2022-23 میں کرے گی عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے وزیر اعلی کے اس تعلیم دوست اقدام کا مقصد صوبائی حکومت کی تعلیمی ترجیحات کا تسلسل ہے جسے عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔