|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2023

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی تاریخی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے کی طرح رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر (30 جنوری) کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں 6 روپے 70 پیسے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قدر 269 روپے30 پیسے کے مساوی ہوگئی۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپیہ ہفتے کے مقابلے میں مزید ایک روپیہ بڑھ کر 272 روپے کا ہوگیا۔

حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدے اور قرض کی بحالی کے لیے ڈالر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک ڈالر انٹر بینک میں 39 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 32 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔