|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2023

آپ نے مختلف ڈیزائن اور جسامت کے کیک دیکھے ہوگے لیکن سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کی ماہر بیکر  نتاشا کے اس ٹیلنٹ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  بیکر کی جانب سے اس کیک ڈریس کو سوئس ورلڈ ویڈنگ فیئر  میں آئے شرکا کے سامنے تیار کیا گیا ہے اور اس کا وزن 131.15 کلو ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ کیک ڈریس تہہ کی شکل میں تیار کیا گیا تھا اور اس کی سجاوٹ بھی موقع کی مناسبت سے کی گئی تھی جس میں آئسنگ فلاووز بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمائش میں آئے شرکاء کی جانب سے کیک کو کھایا بھی جارہا ہے۔