کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جس میں سبی کے تمام یونٹ ، عوام اور مختلف جگہوں سے لوگوں نے ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بی این پی کے ورکرز و کارکنان اور ممبران نے شرکت کی ۔ باقاعدہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت سے جلسہ عام شروع ہوا ۔
شہدا بلوچستان کی یاد جلسہ گاہ میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ جلسہ عام کی صدارت سی ای سی ممبر و ضلعی صدر واجہ یعقوب بلوچ نے کی۔ جلسہ کے مہمان خاص مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ تھے ۔
عزازی مہمانان مرکزی کسان سیکریٹری میر نذیر احمد کھوسہ سی ای سی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میر غفور مینگل، جاوید بلوچ، واحد بلوچ ،نائب صدر کوئٹہ محی الدین لہڑی تھے جلسہ عام میں ضلع بولان کے آرگنائز امین دانش، ضلع نصیر آباد کے ماما خدا بخش، ضلع جعفراباد کے بشیر مینگل ، بی این پی کے سوشل میڈیا کے ممبر پرنس رزاق اور دیگر معززین نے شرکت کی اور جلسہ عام سے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے ضلعی صدر و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر واجہ یعقوب بلوچ، مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ، سی ای سی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سی ای سی ممبران جاوید بلوچ، میر عبدالغفور مینگل، واحد بلوچ، ضلعی نائب صدر کوئٹہ محی الدین لہڑی ضلعی آرگنائز بولان امین دانش نے خطاب کیا، جلسہ عام میں قراردادیں پیش کی گئی جن کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع سبی کی نومنتخب منتخب کابینہ کی حلف برداری کی گئی مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی سبی کے ضلعی جنرل سکریٹری ملک سلطان دھپال نے سر انجام دیئے اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت جونیئر نائب صدر محمد علی محمد حسنی نے حاصل کی،علاوہ ازیں علاوہ ازیں سبی میں بی این پی کے زیر اہتمام تاریخی جلسے میںچودہ نکاتی قرار داد پیش کئے گئے ہیں چودہ نکاتی قرار داد بی این بی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک سلطان دہپال نے پڑھ کر سنائیں جیسے جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے ہاتھ بلند کرکے منظور کیا پیش کئیجانے والے قراردوں کو آج کا یہ تاریخی جلسہ عام بلوچ قومی خودارادیت کی بھر پور حمایت کا اظہار کرتی ہے۔
(2) آج کا جلسہ بلوچستان میں گھر چار دیواری کی پامالی ،خواتین بچوں کی اغواء جیسے بلوچستان کے قومی روایات کی منافی عمل کا شدید مذمت کرتی ہے (3)آج کا یہ جلسہ عام بلوچ لاپتہ افراد کی باز یابی کا مطالبہ کرتی ہے (4)آج کا جلسہ عام ایم پی اے نوشکی بابو رحیم مینگل کے گھر چھاپہ ،چادر چار دیواری کی تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتی ہے (5)بلوچستان کے سائل وسائل پر بلوچ قوم اور بلوچستان کی حق معشیت کو تسلیم کیا جائے (6)آج کا یہ جلسہ عام مچالبہ کرتا ہے کہ مردم چماری و خانہ شماری غیر ملکی تارکین وطن و مہاجرین کو شامل نہ کیا جائے (7) سبی انتظامیہ کی جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ ضلعی اختیار کی فوری تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہیں (8)سبی اور نصیر آباد اضلاع میں ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ قائم کئے جائیں(9)اس جلسہ عام کے توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گریڈ اسٹیشن سبی سے لوڈشیڈنگ اوورلوڈنگ سے بچنے کے لئے گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے۔
(10)زرعی اور شہری فیڈر وں پر دباو لوڈشیڈنگ وولیٹج کی کمی کے لئے اضافی فیڈر بنائیں جائیں(11)سبی کے لئے شہر میں ایمرجنسی موبائل ٹرالی فراہم کیا جائے (12)جلسہ عام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سبی سمیت چاکر قلعہ ،مل یوسی ،دیگر علاقوں میں آبنوشی کے لئے سہولت فراہم کیا جائے سبی سٹی کے بند پائپ لائنوں کو بحال کئے جائیں(13)تعلیمی اداروں میں سائنسی اور تعلیمی سہولیات فراہم کئے جائیں(14) پیشہ ورانہ اداروں میں طلباء و طالبات کے لئے مخصوص نشتوں میں اضافہ کیا جائے جسے جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے ہاتھ بلند کرکے حمایت کیا۔