وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور زلزلے سے ہونیوالی اموات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے ہونیوالی اموات پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترک بھائیوں کیلئے ہر ممکن امدادی اقدامات کررہے ہیں، متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، ترک حکومت نے 2005ء کے زلزلے میں پاکستان کی بھرپورمدد کی تھی۔
ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات 36 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہیں، عمارتوں کے ملبے میں اب بھی سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔