|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2016

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گندے اور مضر صحت پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں جنہیں کھا کر عوام متعدد جان لیوا امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عدالت عالیہ کی جانب سے نوٹس کے باوجودتاحال کوئی تبدیلی کو دیکھنے کو نہیں ملی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے متعدد علاقوں بروری روڈ،سپنی روڈ،سبزل روڈ،ہزارگنجی،سریاب روڈ اور ائیر پورٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نالیوں کے گندے پانی سے مضر صحت سبزیاں اگائی جا رہی ہے اور پھر یہی سبزیاں منڈیوں میں خرید کیلئے دستیاب ہو تے ہیں جو کہ حفضان صحت کے اصولوں کے منافی ہے ڈاکٹروں کو کہنا ہے کہ ایسے مضر صحت سبزیاں کھا کر عوام ہیضہ ، پیچس، ڈائریا،ٹائیفائیڈ ، ہیپا ٹائٹس ،معدے،جگر اور پیٹ کے امراض سمیت دیگر جان لیو ا امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور دن بدن ان کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں گندے پانی سے سبزیاں اگائی جا رہی ہے جنہیں کھا کر عوام جان لیو ا امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بارہا اس مسئلے کے جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی گئی اور عدالت عالیہ کی جانب سے بھی اس مسئلے کے خلاف نوٹس جاری ہوا لیکن تا حال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اوراب تک عوام ایسی جان لیوا خوراک کھانے پر مجبور ہیں جوکہ پیسے دے کر بیماریاں خریدنے کے مترادف ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ گندے پانی سے سبزیاں اگانیوالوں پر پابندی لگائی جائے اور انہیں تنبیہ کی جائے بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانہ اور سزا عائد کی جائے تاکہ وہ آئندہ اس قسم کے مجرمانہ فعل سے باز رہیں۔