کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کی بڑی شاہراہو ں پر لاکھو ں روپے کی لاگت سے نصب کی جانیوالی شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹیں انتظامیہ کی جانب سے بروقت دیکھ بال اور نگرانی نہ ہو نے کی وجہ سے خراب پڑی ہیں جبکہ ان کو چلانے والی بیٹریاں بھی غائب ہیں جس کے باعث عوام کو رات کے وقت آمدروفت میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کی بڑے شاہراہو ں ائیر پورٹ روڈاور مغربی بائی پاس کوجانے والی سڑک پر لاکھوں روپے کی لاگت سے عوام کی سہولت کے لئے نصب کی جانے والی شمسی توانائی سے چلانے والی سٹریٹ لائٹیں انتظامیہ کی عدم توجہی اور وقتا فوقتا دیکھ بھا ل نہ ہو نے کی وجہ سے خراب پڑی ہیں اورلائٹو ں کو چلانے والی بیٹریا ں بھی غائب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہریو ں کو رات کے وقت آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ہا تھ کو ہاتھ دیکھائی نہیں دیتااس مسئلے کی وجہ سے جہا ں آئے روز شاہراہو ں پر ٹریفک حادثات رونما ء ہو تے ہیں وہیں دوسری طرف اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور لٹیروں کی کارروائیو ں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے اور شہری رات کے وقت سفر کر نے سے ڈرتے ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاکھو ں روپے خرچ کرکے عوام کو سہو لیا ت تو فراہم کی جاتی ہیں لیکن وقتافوقتا ان کی دیکھ بال اور نگرانی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے چھو ٹی خرابیا ں بڑی خرابیو ں میں تبدیل ہوکر بڑے مسائل کا سبب بنتی ہیں اور کچھ عرصہ بعد مکمل طورپر غیر فعال ہو جاتی ہیں اورشہریو ں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر نظر ثانی کر کے جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کیاجائے تاکہ عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو ۔