کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ قانون بلوچستان کی جانب سے 1812 سے 2021 تک 209 سالہ تاریخ پر مشتمل تمام قوانین کو تحریری شکل دینے پر پارلیمانی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور محکمے کے افسران کو مبارکباد پیش کرتے اس اہم نوعیت کے کام کی تکمیل پر انکی کاوشوں کو سراہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ قانون نے ملک اور صوبہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کے لئے صوبہ کے تاریخی قوانین سے متعلق آسان اور فوری رسائی کو ممکن بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء عوام الناس اور محکمہ جات کی سہولت کے لئے تمام تحریری مواد کو محکمہ قانون کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے جو قابل تعریف اقدام ہے واضح رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر سرپرستی محکمہ قانون کے ڈی ڈیفیکشن سیکشن کے ڈائریکٹر مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور محنت اور توجہ سے تمام قوانین، نوٹیفکیشن، قانونی رہنمائی پر مشتمل حوالہ جات کو چھ جلدوں میں شائع کرکے تمام والیومز مکمل کرلئے ہیں جو کہ صوبے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس اہم ٹاسک کی تکمیل پر محکمہ قانون کے متعلقہ افسران کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئیکہا ہے کہ حکومت اپنے فرائض کی محنت اور لگن سے انجام دہی کرنے والے افسران و اہلکاران کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی وزیراعلء نے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر محکمے بھی روایتی کار گزاری سے ہٹ کر بھی پالیسی سازی اور مشکل اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے جن سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہو گا اور محکموں کی کار کردگی میں بھی بہتری آئیگی۔