|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2016

کوئٹہ: نواب اکبر خان بگٹی مقدمہ قتل کیس کے وکیل سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ نواب بگٹی مقدمہ قتل میں انصاف کی دھجیاں بکھیردی گئیں ہمارا عدالتوں پر اعتماد بحال ہے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نواب اکبرخان بگٹی مقدمہ قتل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے سماعت کے دوران ہماری دودرخواستوں جن میں قبرکشائی اور گواہان کے بیانات سے متعلق درخواستیں شامل تھیں جسے خارج کر دیا گیا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ نواب اکبر خان بگٹی مقدمہ قتل انتہائی اہمیت کا حامل تھا جسے اس طرح سرسری انداز میں نہیں لینا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ جس طرح نواب اکبر خان بگٹی مقدمہ قتل کا فیصلہ آیا ہے اس سے بلوچستان بھر میں تذبذب پایا جاتا ہے اس کے خاتمے کیلئے ضروری تھا کہ اس مقدمے میں صاف شفاف تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جاتا مگر اس مقدمہ میں تکنیکی وجوہات بناکر ہمارے خلاف فیصلہ دے دیا گیا جسے ہم کسی صورت نہیں مانیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ جارہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم انصاف حاصل کرلیں گے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے جنہوں نے اپنی بیٹھکوں میں فیصلے لئے اورخود کو بے گناہ قرار دلوارہے ہیں ۔