بھاگ: پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسابق وفاقی وزیر رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی سربراہی میں پہوڑ ہاؤس میں ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ کا ہتمام کیا گیا جسمیں شہر کے قبائلی زعماء سردار زادہ بابو شیر دل خان مغیری میر دوست محمد مغیری ایری قبیلے کے سربراہ ارباب قادربخش ایری میونسپل کمیٹی کے چیرمین رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی مامارحیم بنگلزئی یوسی چیرمین میر ضیاء مغیری میر غلام حیدر پہوڑ سید خادم حسین شاہ میر گل محمد مغیری میر سنجر خان جمالی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی کارنر مٹینگ سے خطاب کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر رندقبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 7فروری کو نصیر آباد میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت عمران خان سمیت دگیر مرکزی و صوبائی رہنماء شریک ہونگے اور ہم نے جس گراؤنڈ کا انتخاب کیا ہے وہاں بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے جلسے کئے مگر کوئی نہ بھر سکالیکن خدا کے حکم سے پی ٹی آئی انسانوں کا سمندر جمع کر ئے گی بلوچستان کی دھرتی پر ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں بھاگ اور گردونواح کی عوام اس جلسے میں بھر پور شرکت کریں تاکہ موجودہ حکمرانوں پر واضح ہوسکے کہ علی بابا اور چالیس چوروں کے رحم و کرم پر اس ملک کو نہیں چھوڑا جا سکتا حکمرانوں کے اب کسی وعدے اور اعتبا ر پر عوام کا بھروسہ نہیں رہا پنجاب میں لوگ رو رہے ہیں عوام کے پیسوں سے میٹرو بسیں چلائی جا رہی ہیں شوگر ملوں پر شریف برادران قابض ہیں جبکہ کاشتکاروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی کی ہے عوام کے اوپر مہنگائی اور بے روزگاری کا بم برسانے والوں سے عوام تنگ آچکے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج عوام تمام سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہوکر تحریک انصاف کے پرچم تلے متحدہورہے ہیں دو ہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف بلوچستان میں راج کر ئے گی بعد ازاں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جد و جہد جاری رکھیں گے اقتدار کا حصول ہماری منزل نہیں بلکہ ہمار ا حصول عوام کے اعتماد کا حصول ہے کیونکہ عوام کے اعتماد سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی بھاگ کی عوام کا بنیادی مسئلہ پینے کے پانی کا ہے جسکی جنگ ہم نے اقتدارپر براجمان لوگوں سے لڑی اور ہم کامیاب ہوئے انشاء اللہ جون تک پانی کے منصوبے پر تیزی سے عمل کرتے ہوئے شوران سے بھاگ پانی کی پائپ لائن بچھا کر عوام کو پانی پہنچائیں گے جبکہ شوران سے بھاگ تک بلیک ٹاپ روڈ بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی ۔