گوادر: ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو جائیگی، جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ،موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں و گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بدھ کے روز ڈی سی آفس گوادر کے کمیٹی روم میں “گوادر میں ترقیاتی منصوبوں” کے حوالے سے ایک اعلی! سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن،وفاقی سیکرٹری ایم او ایم اے ، وفاقی سیکرٹری وزارت صحت ،ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم او،چیئرمین GPA،سیکرٹر ی آبپاشی، سیکٹری انرجی،سیکٹری انڈسٹریز،وی سی یونیورسٹی آف گوادر ، سیکرٹری پی ایچ ای ،کمشنر مکران ،ڈی سی گوادر، ڈی جی بی سی ڈی اے، ڈی جی فشریز، ڈی جی جی ڈی اے،سی ای او کیسکو،ایم ڈی این ٹی ڈی ،پی ڈی این جی آئی اے،ڈی ایس ریلوے نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو ضلع گوادر میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں ،گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت گوادر میں صوبائی اور وفاقی منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ موجود حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں خاص طور سے گوادر شہر کی ترقی اور اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے، ان تمام منصوبوں پر عملدرآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔گا، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہو جائیگی، جس سے علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔