|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2016

ہر نا ئی: ایف سی پیلک سکول کے زیر تعمیر بلڈنگ ہرنائی میں ایف سی کی جانب سے ضلع ہرنائی کے قبائلی معتبرین ، مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے شرکت کی اور جرگہ سے خطاب کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا جرگہ کمانڈنٹ ایف سی 77ونگ کرنل عبدالقیوم کے زیر صدارت منعقد ہوا جرگہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جرگہ میں شامل شرکاء چیئرمین ضلع کونسل شہاجہان پھٹان ، ڈپٹی چیئرمین پستہ خان پانیزئی ، چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین ، سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین ،ملک مہراللہ خان ترین ، حاجی ملک محمد رضاء ترین، حاجی محمد نوراسپانی ، ملک عالم شاہ پیچی، ملک شکور خان ونیچی ، چیئرمین جمال شاہ، چیئرمین مونسپل کمیٹی ملک محمد زمان ترین ، ممتازقبائلی رہنماء نوراللہ خان ترین، ملک علی محمد شاہ، شین گل خان ترین ، ماسٹر حبیب اللہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید نورمحمد شاہ ،جنرل سیکرٹری لعل محمد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین، جنرل سیکرٹری ملک میرزمان ترین ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالروف درانی ، حاجی بازمحمد ،سعید آغا ،تحریک انصاف کے غلام جان ترین ، اکبر خان ترین سمیت مختلف قبائلی سیاسی اور بلدیاتی اور عوام نے شرکت کی جرگہ کا جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جرگہ کی شرکاء نے ایف سی اور کول مائینز مالکان کے درمیان امن معاہدہ کی مکمل تائیدو حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے ایف سی پر لگائے جانے والے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی اورکول مائینز مالکان کے درمیان معاہدہ مائینز مالکان کی رضامندی اور انکے درخواست ہوئی ہے ایف سی نے معاہدہ سے حاصل ہونے والی رقم ضلع ہرنائی کے عوام کی فلاح بہبود پر خرچ کررہی ہیں جسکی یہ مشترکہ جرگہ خیرمقدم کرتی ہے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہایف سی ایک قومی فورس ہے جو ملک بھر میں سرحدوں سمیت امن وامان کی بحالی عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ فراہم کررہے ہیں جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہے اور ایف سی اورکول مائینز مالکان کے درمیان معاہدہ سے قبل تو کول مائینزمالکان سے دہاڑے بھتہ وصول کیا جارہا تھا نہ دینے پر کول مائینز کے کانوں تباہ کیا جاتا اور مائینز مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھی جبکہ علاقے پر پہاڑوں سے راکٹ فائرہوتے تھے کسی کی جان ومال کو تحفظ حاصل نہیں تھا اور ضلع ہرنائی کی کوئل مائینز کی صنعت تخریب کاری اور بھتہ خوری کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا جس کیوجہ سے ضلع کے ہزاروں افراد بیروزگار اور اپنے علاقے کے بجائے روزگار کی تلاش میں ملک کے دیگر علاقون میں کرنے کے غرض سے جاتے تھے لیکن الحمد اللہ گزشتہ ایک سال ایف سی کول مائینز مالکان کے درمیان معاہدہ کے بعدکول مائینز صنعت کو فروغ ملا ہے اور ہزاروں افراد کوروگارانکے اپنے گھرمیں ملا جسے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے ہیں اور ساتھ ہی امن وامان بھی قائم ہوا جرگہ کے مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر ان پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا گیا کہ ایک برسراقتدار جماعت کی جانب سے روزانہ اخبارات میں اخباری بیانات کے ایک قومی فورس جوکہ دن رات ملک کی دفاع اور عوام کی جان ومال کی تحفظ پر مامور اپنی جانوں کانظرانہ پیش کررہے ہیں الزام لگایا جارہا کہ ایف سی ضلع ہرنائی میں کوئل مائینزمالکان سے جبری ٹیکس؍بھتہ وصول کررہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک عمل ہے اور یہ مشترکہ جرگہ اسکی بھرپورمذمت کرتی ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائینز مالکان نے تو ضلعی انتظامیہ کمشنر سمیت اعلیٰ احکام سے سکورٹی کی فراہمی اور تحفظ فراہم کرنے کا بار بار مطالبہ کیاگیابلکہ خود انتظامیہ کی جانب سیکول مائینز مالکان سے کہاگیا کہ وہ اس سلسلے میں ایف سی مدد طلب کریں اور پھر ضلع کے تمام کوئل مائینز مالکان نے ملکر آئی جی ایف سے بار بار رابطہ کرنے اور اپیل کرنے کے بعد کول مائینز مالکان نے اپنی مرضی اور منشاء پر بغیر کسی دباؤ کے ایف سی ایک تحریری معاہدہ کیا گیا جسے بقاعدہ قانونی شکل میں تحریر کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی 220 روپے فی ٹن ہم سے رائلٹی لے رہی ہیں اگر ایف سی500 روپے لینا چاہے تو بھی بخوشی دینے کو تیار ہے ہیں اعلامیہ کے مطابق کرنل عبدالقیوم نے جرگہ کے شرکاء کو ایف سی اور کول مائینز معاہدہ اور حاصل ہونے والے رقم سے انہیں آگا کرتے ہوئے کہاکہ کول مائینز پراجیکٹ سے ضلع ہرنائی میں کروڑوں روپوں کا ایف سی سکول زیر تعمیر ہے اور ساتھ ہی ایک ہاسٹل بھی زیر تعمیر اسکے علاوہ ہرنائی میں ایک ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جبکہ ضلع بھرمیں تمام علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائیگئے ہے اور مختلف سکولوں کمپیوٹرز فرنیچرز اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ کیلئے ڈینٹل یونٹ ایمرجنسی کٹس اوربیڈ فراہم،جبکہ ہرنائی کے عوام کو صحت کی سہولیات خصوصاََ خواتین جنکیلئے ضلع میں کوئی خاطر خوا انتظام نہیں ہے لیبر روم تعمیر کیا گیا اور صرف ایک سنیئر لیڈی ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف کی تعنیاتی باقی جو جلد ہوگا اور خواتین کو زچگی کے مفت علاج معالجہ فراہم کرینگے کئے اسکے علاوہ بھی مختلف علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں جو پراجیکٹ سے مل رہا ہے وہ عوام ہی پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج کے اس جرگہ کا مقصد یہ تھا کہ ضلع کے قبائلی و سیاسی جماعتیں ایف سی کے اقدامات سے خوش ہے یاناراض اور سب کو کھل کرکے بات کرنے اور اظہار کرنے کی اجازت ہے اعلامیہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں قبائلی معتبرین اور بلدیاتی نمائندوں نے ایف سی فورس کی مکمل حمایت کرنے اور ایف سی کابھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ بعض قبائلی معتبرین نے کمانڈنٹ کرنل عبدالقیوم سے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں خصوصاََ ہرنائی سنجاوی روڈ تنگی ور اور 22 میل پر ایف سی کامستقل بنیادوں پر چیک پوسٹ قائم کرنے سپورٹس کمپلیکس ؍ اسٹیٹدیم بنانے اور سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دینے کابھی مطالبہ کیا گیا جس کرنل عبدالقیوم نے جرگہ کے شرکاء یقین دلایا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی24گھنٹے کیلئے ضلع کے عوام کی تحفظ کیلئے الرٹ رہے گی اور عوام کی جان ومال تحفظ کیلئے مذید ٹھوس اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی گئی شرکاء نے ایف سی اور کول مائنز مالکان معاہدہ کی حمایت اور ایف سی پر بے بیناد الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ، کورکمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سے نوٹس لینے کامطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاہدہ کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا۔