کوئٹہ: اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل کوئٹہ سے گرفتار کرلیے گئے پارٹی نے صوبائی امیر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل کو گزشتہ روز ان کے گھر سے شالکوٹ پولیس تھانے کے عملے نے گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق مولانا محمد رمضان مینگل پر کار سرکار میں مداخلت اور دیگر کئی مقدمات قائم ہیں جنہیں تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے دریں اثناء اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا محمد رمضان مینگل کی گرفتاری پر بہت جلد جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اگر مولانا محمد رمضان مینگل کو رہا نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے ہمیں حب الوطنی کی سزاء دی جارہی ہے ایک خاص فرقے کی خوشنودی کے لئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں مولانا رمضان مینگل نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ امن و امان قائم رکہنے کا درس دیا ہے مولانا کی گرفتاری سے کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے تمام کارکن جماعتی فیصلے کا انتظار کریں اگر قائد اہلسنت علامہ محمد رمضان مینگل کو رہا نہ کیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاجی تحریک چلائیں گے انہوں نے مولانا رمضان مینگل کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہا کہ حکومت بوکہلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے قائد نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کی بات کی ہے اور شاہد اسی جرم میں انہیں گرفتا ر کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اگر مولانا محمد رمضان مینگل کو رہا نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔