|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2016

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہے سرد ہوائیں چلنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ رات سے شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر غائب رہی تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے زیارت، کان مہترزئی، خانوزئی، کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور قلات ومستونگ شدید سردی کے لپیٹ میں ہے سرد ہوائیں چلنے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سردی کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور اکثر علاقوں میں غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں اور خاص کر بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔