آواران: بلوچستان نیشنل پارٹی آواران کا سینئر رہنما ء سردار محمد اسلم میروانی کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات کی۔بی این پی آواران کے رہنماؤں نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر ملک عبدالولی خان کاکڑ کو مبارکباد دی۔بی این پی رہنماؤں نے آواران کے اہم علاقائی مسائل سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
بی این پی رہنماؤں کا کہناتھا کہ آواران میں جاری سی پیک و این ایچ اے پروجیکٹس کی تعطلی و مذکورہ ٹھیکیداروں کی غبن سے متعلق گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا۔ گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے فوری طور پر این ایچ اے سے رابطہ کرکے مذکورہ ڈی بلوچ، المقبول، اتحاد نامی فرم کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی،
پارٹی رہنماوں کی جانب سے دیگر وفاقی پروجیکٹس بشمول گیس پلانٹ آواران ٹاون کی توسیع و نیشنل گرڈ اسٹیشن آواران و مشکے منسلکی کے کام کی سست روی سے بھی گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا۔بی این پی رہنماؤں نے آواران میں تعلیمی زبوں حالی سے متعلق تفصیلا گفت شنید کی خصوصاََ210 بند اسکولوں سے متعلق تعلیمی بحرانی صورتحال گورنربلوچستان کے سامنے پیش کیے۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بارڈر کاروبار سے متعلق آواران کے ذمیاد گاڑیوں کے متعلق نام نہاد قائم کردہ جانبدار کمیٹی بارڈر و متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرکے کمیٹی کے خاتمے و اصلاحات کی یقین دہانی کرائی تاکہ آواران کے غریب ذمیاد بردار گاڑیاں بغیر کسی ٹوکن مافیہ کے بآسانی بارڈر تک رسائی حاصل کرسکیں اس سلسلے میں جلد اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
آخر میں پارٹی وفد نے گورنربلوچستان کو آواران آنے کی دعوت دی جسے فوری طور پر قبول کرکے جلد دورہ آواران شیڈول دینے کا اعلان کیا، پارٹی وفد سردار محمد اسلم میروانی کی سربراہی میں سابق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سر عبیداللہ میروانی، سابق ضلعی جنرل سیکریٹری رمضان بلوچ، میر منظور میروانی پر مشتمل تھا۔