سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایک اداکارہ کو معاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پرآج باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی ان پر رقوم کی ادائیگی چھپانے سمیت کئی الزامات ہیں۔
مین ہٹن کی عدالت میں ڈونلڈٹرمپ کو فردجرم پڑھ کرسنائی جائےگی ،ڈونلڈ ٹرمپ پر34سنگین نوعیت کےالزامات ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ عدالت میں خودپرعائد الزامات کاجواب دیں گے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک پہنچے تھے، اس دوران ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزارسے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔
یاد ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ایک فحش فلموں کی اداکارہ کو معاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔
مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری الزامات پرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ووٹنگ کرا چکی ہے ، جس کے بعد جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔