کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے رمضان فوڈ پیکج کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہی میں عوام کے مشکلات کا اندازہ ہے رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنا عوام کے ساتھ ہے اور اپنے عوام کا خیال صوبائی حکومت کی روز اول سے ترجیحات میں ہے ۔
گزشتہ سیلاب میں بلوچستان کے غریب عوام کے گھر تباہ ہوگئے اور غریب عوام مشکل میں ہے۔وزیر داخلہ میر ضیاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا پیسے ہے کسی فرد واحد کا نہیں انشاء اللہ ماہ رمضان کے مہینے میں 1 لاکھ گھرانوں کو رمضان میں راشن دینگے میر ضیاء نے کہا کہ یہ کوئی خیرات نہیں یہ عوام کے اپنے پیسے ہے اوروزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات کے مطابق یہ ریلیف زیادہ سے زیاددہ مستحق خاندانوں تک پہنچا دیا جاے گا۔
درین اثنا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹئہ محکمہ پی ڈی ایم اے کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر عطا مینگل رمضان فوڈ پیکج کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کئے۔وزیرداخلہ نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوے کہا کہ رمضان فوڈ پیکج کو 2سے 3 دن میں عوام میں اس کی ترسیل شروع کی جاے۔