|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2023

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں صادق سنجرانی سے ملاقات میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تمام رہنمائوں نے ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان اور صوبائی حکومت کی پی پی ایل کے ذمے واجبات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور معاملے کو بھرپورانداز میں اٹھانے کاعزم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ذمے صوبے کے 30ارب روپے کے واجبات ہیں نہ پی پی ایل صوبے کو گیس فراہم کررہی ہے اور نہ ہی واجبات ادا کررہی ہے 50،50فیصد کے کمپنی اوربلوچستان کے شیئر ہولڈنگ ہے 1958سے پی پی ایل کے ساتھ معاہدہ ہوا 2015میں دوسری مرتبہ معاہدہ ختم ہوا جس پر ایک سال کیلئے عارضی معاہدہ کیا گیا نیا معاہدہ ہونا باقی ہے ۔

لیکن پی پی ایل تیکنیکی کی طور پر نئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں لگی ہوئی ہے اور 2016سے غیر قانونی طور پر سوئی آپریشن چلا رہی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 172-3کی کھلی خلاف ورزی ہے اور صوبے کو رائلٹی اور حصے سے محروم رکھا ہواہے حالانکہ پی پی ایل 50ارب روپے سے زائد سالانہ کما رہی ہے۔