|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2023

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان میں سی پیک شروع ہوگا تودہشتگردی بڑھے گی کیونکہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاک چین دوستی مضبوط ہوں،غیرملکی ایجنسیاں یہاں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہیں،ملک میں مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،حکومت بلوچستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہاہے۔

تمام انتخابات ایک ساتھ ہوں تو ملک کے مفاد میں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر جان محمد جمالی نے کہاکہ ملک اس وقت مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے بجلی۔گیس۔

سمیت تمام چیزوں پر ٹیکس ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے سابق حکومت کی غلط معاہدے کا خیمہ بھگت رہے ہیں موجودہ حکومت۔ ایک سوال کے جواب میں میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارلمنٹ میں مشترکہ فیصلہ کیا آئین کے مطابق سب مسائل کا حل جمہوری انداز سے ہر فیصلے ہوں گے اور الیکشن سب مسئلے کا حل ہے۔

لیکن سب الیکشن صوبائی ہا وفاقی ایک ساتھ ہوں وہ بہتر ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں میر جان جمالی نیکہا کہ ایران سے ہمارے تجارتی تعلقات ہیں جس میں آئی ایم ایف نے نرمی کی ہوئی ہے ہم ایران کوچاول دے رہے ہیں ان کے بدلے میں ہمیں ایشا خورد مل رہا ہے جس سے عوام کو ریلف مل رہا ہے باڈرھ سے سامان آرہا ہے وہ وفاق کا کام ہیان کی اجازت ہے۔ میر جان جمالی نے کہا کہ بلوچستان اس وقت بھی پسماندہ ہے ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پینے کاپانی بھی نہیں میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ ملک میں لیڈر شپ کی کمی ضرور ہے لیکن جواس وقت لوگ مہنگائی میں پس رہے ہیں اب اس مہنگائی کو پیچھے ہٹتے نظر نہیں آرہا ہے۔

دھشت گردی پاکستان دشمن ملک نہیں چاہتے کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کرے اس دھشت گردی کی مذمت کرتا ہوں سی پیک کا کام شروع ہو رہا ہے۔تو دھشت گردی شروع ہو گئی ہے لیکن بلوچستان حکومت میں صلاحیت ہے اور ہمارے ادارے مضبوط ہیں پاک فوج با ہمت ہے انشا اللہ ان دھشت گردوں اور ملک دشمنوں کے ارادے خاک میں ملائیں گے۔انشا اللہ دھشت گردی کا خاتمہ ہوگا بلوچستان حکومت دھشت گردی کے خاتمے تک پاک فوج کے ساتھ ہے۔