کوئٹہ:آل کوئٹہ کراچی کوچزیونین نے بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقلی کے خلاف آج سے پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کیا انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اور وہاں پر امن وامان کی صورتحال بھی بہتر نہیں جس کی وجہ سے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا گیا کہ آج سے کوئٹہ میں شٹرڈاؤن اور کوئٹہ سے کراچی جانیوالے کوچوں نے مکمل طور پرہڑتال کر دی اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا تے اس وقت تک ہم احتجاج پر رہینگے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور محکمہ کیو ڈی اے 2 دودن کے دوران ہمارے مسائل حل نہ کئے تو مزید سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے دریں اثناء آل کوئٹہ کراچی بس یونین کے صوبائی چیئرمین عبداللہ کرد، صدر حاجی میر حکمت لہڑی صوبائی رہنما حاجی نصراللہ دہوار نے کہا ہے کہ ہزارگنجی میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ ٹرانسپورٹروں کو بہت مشکلات درپیش ہے اور حکومت کی ہٹ دھرمی بہی جاری جس کی وجہ سے اج کوئٹہ ٹو کراچی بس سروس کو بند کر دیا گیا اور سریاب روڈ پہ واقع دفاتروں میں تالا لگا دیا گیا اور کوئی بہی کوچ کوئٹہ سے کراچی نہ ہی کراچی سے کوئٹہ کی سروس بند ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مستونگ کے صحافیوں سے بات چیت میں کہا انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہی ہٹ دھرمی جاری رکھا ہوا ہے اور ہماری بات سنے کو تیار نہیں اور بنا سہولیات کے ٹرانسپورٹرز کو ہزارگنجی شفٹ کر دیا گیا مگر ہزارگنجی میں سہولیات نا پید ہے عوام اور ٹرانسپورٹرز رل گے ہیں مگر حکومت چند تاجروں کو ترجیح دے کر پورے بلوچستان کے مسافروں اور عوام کو زلیل و خوار کر رہے ہیں ہمارے لیے ہزارگنجی اب عذاب گنجی بن چکا ہے جب سے بسیں ہزارگنجی شفٹ ہوگئے ہیں اسی دن سے چوروں ڈاکوں کی چاندی ہو گیا ہے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو حکومت کی ہٹ دھرمی نے ذہنی مریض بنا دیا ہے حکومت نے ہمارے ساتھ کراچی طرز کے بس ٹرمینل بنانے کا معاہدہ کیا ہیں مگر حکومت ہمیں ہزارگنجی میں ٹرمینل نہیں بنا رہا ہیں حکومت سب سے پہلے ہمیں سہولیات دے پہر ہم خود شفٹ ہو جائنگے مگر حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہیہیں ہم نے کافی سوچ پچار کے بعد کراچی روٹ کے تمام مالکان کو اعتماد میں لے کر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ حکومت جب تک ٹرانسپورٹروں کو ہزارگنجی میں تمام سہولیات نہیں دینگے اس وقت تک ہم ہزارگنجی شفٹ نہیں ہو نگے اور احتجاج کوئٹہ کراچی بس سروس کو بند کر کے ہڑتال کرینگے اور دفتروں میں تالا لگالیا ہے اور کل ایک اہم پریس کانفرنس کر کے اس میں پہیہ جام ہڑتال کی کال ددینگے عوام اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مفادات کے خاطر ہمارا ساتھ دے