کوئٹہ: اجلاس میں ال پارٹیز کانفرنس ضلع کوئٹہ کی نمائندہ وفد کے اراکین جمعیت علما اسلام کے صوبائی سرپرست اور ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلع کوئٹہ کے میر غلام نبی مری پشتون خواہ میپ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حضرت عمر اچکزئی ایڈوکیٹ کمشنر کوئیٹہ ڈویژن سہیل الرحمان کمشنر محکمہ شماریات نوراحمد پرکانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اب تک خانہ شماری ومردم کیلئے ھونے والے اقدامات اور خانہ شماری ومردم شماری میں حائل مشکلات اور کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کی سدباب پر سیر حاصل گفتگو ھوئی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئٹہ کے عوام نے غفلت لاپرواہی کا انتہائی مظاہرہ کرتے ہوئے اس اھم قومی فریضے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب حکومت اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی خاطرخواہ رھنمائی اور عوام میں اس حوالیسے شعور پیدا کرنے اور عوام کو اس قومی فریضے میں حصہ لینے کے لئے آگاہی مہمم نہیں چلائی جس کا نتیجہ یہ نکل آیا کہ کوئٹہ کی آبادی بڑھنے کی بجائے گھٹ گئی جو بھت بڑا المیہ ہے حالیہ خانہ شماری ومردم شماری میں کوئٹہ کے لاکھوں لوگ اس قومی فریضہ سے محروم ھوگئے کوئٹہ کے وسائل کم آبادی کے بنیاد پر ملینگے۔
اور اعداد وشمار سیذائد لاکھوں آبادی اس وسائل کواستعمال کرینگے۔ آل پارٹیز کے قائدین نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن رات ایک کرکے مردم شماری کے عمل میں حصہ لیں۔
کیوں کہ اس کوتاہی کا خمیازہ کوئٹہ کے عوام کو دیر تک بھگتنا پڑے گا سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اجلاس میں پرزور مطالبہ کیا کہ عید کی چھٹیوں کے فورابعد مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی جائے تاکہ کوئیٹہ میں مردم شماری حقیقی مردم شماری ھوجائے چیف سیکرٹری نے اس مطالبہ کو منظور کرانے کے لئے وفاقی حکومت سے پوری طورپر بات کرنے کی یقین دھانی کرائی اور سیاسی جماعتوں کی جانب کئی مقامات میں مردم شماری کی ٹیمیں نہ پہنچنے کی نشاندہی کرنے پر چیف سیکرٹری نے موقع پر احکامات جاری کئے اور افسران کی کمی کی شکایت پر بالفور مزید افسران کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے اور مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے اور رہ جانے والے علاقوں کی مردم شماری مک۔ل کرنے کے لیے انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی بنائی گئی۔
جو ھمہ وقت رابطے میں رھینگے مردم شماری سمیت صوبائی دارالحکومت کے دیگر مسائل کی حل کیلئے عید کے فورا بعد سیاسی جماعتوں آور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کا اجلاس بلانے کے احکامات بھی جاری کئے اجلاس کی اختتام پر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔