|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2016

کوئٹہ: آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین نے آج سے بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقلی کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس کے مقام پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر نے کا اعلان کر دیا اورٹرانسپورٹروں نے سریاب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی   bus hartal 2 آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر میر حکمت لہڑی اور جنرل سیکرٹری عبداللہ کرد نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم کر نے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی ہزار گنجی میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو سہولیات فراہم کئے گئے ہیں اس لئے ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً آج سے کوئٹہ قومی شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف بس اڈوں کو شہر سے10 کلو میٹر منتقل کر رہی ہے لیکن وہاں جو بنیادی سہولیات ہے وہ فراہم کر نے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے خلاف کوئی حکمت عملی اپنائی گئی تو ٹرانسپورٹر سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی دریں اثناء ٹرانسپورٹروں نے سریاب روڈ پر اپنے مطالبات کے حق اور بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ۔