|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نوراحمد پرکانی نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں سے آج بھی مذاکرات کے حامی ہے اگر ٹرانسپورٹروں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو حکومت بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے ٹرانسپورٹر ہڑتال کر نے کی بجائے مذاکرات پر توجہ دے اور جب حکومت نے بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیا تواب ٹرانسپورٹروں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا اور نہ ہی بس اڈوں کو واپس شہر منتقل کیا جا سکتا ہے اس لئے ٹرانسپورٹر ہڑتال کرنے کی بجائے قانونی طور پر ہزار گنجی منتقل ہو گئے اب مزید ان کو شہر میں برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ15 سالوں سے ٹرانسپورٹروں کے مسائل سنتے آرہے ہیں مگر اب ٹرانسپورٹر ہزار گنجی اڈے کے منتقلی کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اب ان کو مزید کوئٹہ شہر میں برداشت نہیں کیا جائیگا ا سلئے ٹرانسپورٹر ہڑتال کرنے کی بجائے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ورنہ ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کی ذمہ دار وہ خود ہونگے انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی کمپلیکس میں بس اڈوں کو اس لئے منتقل کر دیا تاکہ کوئٹہ شہر سے ٹریفک کا بوجھ کم ہو اور ہزار گنجی میں امن وامان کے حوالے سے بھی حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں ۔