کوئٹہ: کوئٹہ میں خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسزنے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے35 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں2 شرپسند بھی مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ ضلع کچہری کے قریب خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے35 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد مارے گئے ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب روڈ، بروری روڈ، مشرقی بائی پاس اور ارد گردنواح میں سرچ آپریشن کیا گیا گرفتار شرپسندوں سے2 دستی بم 2 سب مشین گن ،9 پسٹلیں اور راؤنڈ برآمد ہوئے مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،علاوہ ازیں فرنٹیئر کور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں1 مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تربت شہر میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے کا رروائی شروع کر دی مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہاہے۔