|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2016

کوئٹہ: پارٹی کو جدیدخطوط اورسائنٹیفک بنیادوں پر فعال ،منظم اورہردل عزیز قومی جماعت بنانے کیلئے پارٹی کے تمام کارکنان اپنے صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر پارٹی کو سیاسی اورتنظیمی حوالے سے مضبوط بنائے موجودہ مشکل اورکھٹن وقت میں بلوچستان کے عوام کی نظریں بی این پی کی اصولی موقف اورسیاسی جدوجہد پرمرکوز ہے کیونکہ پارٹی نے ہرموڑ پر یہاں کے عوام کی حقیقی حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے جدوجہد کی اورعوام کو کبھی بھی جاری ناانصافیوں کے سامنے تن وتنہانہیں چھوڑا ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ،مرکزی لیبرسیکرٹری منظور بلوچ ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، میر جمال لانگو ، جمیلہ بلوچ ، شکیلہ نوید دہوار ، فوزیہ مری ، پروفیسر شہناز نصیر بلوچ ، سلطانہ بلوچ ، فرزانہ بلوچ ، امبرزہری اور کوئٹہ کے قائمقام ضلعی صدر یونس بلوچ نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل میں کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز اورضلعی کونسلران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کی اس موقع پر کوئٹہ میں عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ تیز کرنے کے سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کئے گئے اورپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے دورے کی پروگرامز کوترتربیت دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں اے پی سی کی تاریخی فیصلوں کو یہاں کے عوام کوباخبر رکھنے کیلئے اورآنے والے چیلنجز وتبدیلیوں کیلئے عوام کو سیاسی طور پر منظم کرنے اورسیاسی سرگرمیوں میں تیز ی لائی جائیگی تاکہ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی قول وفعل میں تضاد ہے ایک طرف تو ترقی وخوشحالی کیلئے بلند وبانگ دعوے کرتے ہوئے نہیں تکتے تودوسری طرف آج بھی گوادر کے عوام پینے کے پانی کے بوندبوند کوترس رہے ہیں اورآج گوادر کے عوام فی ٹینکر پانی 12ہزار سے لیکر15ہزار تک خریدنے پرمجبور ہے جوکہ حکمرانوں کی گوادر کی ترقی کی نفی کرتاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں بی این پی سیاسی ونظریاتی کارکنوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قومی حقوق اورمادر وطن کی دفاع کیلئے بھرپور انداز میں جدوجہد کرے ۔اورجدوجہد کیلئے ضروری ہے کہ پارٹی کو سیاسی نظریاتی اورفکری بنیادوں پر عوام کی ہر دل عزیزقومی جماعت بنا کر حکمرانوں کے استحصالی پالیسیوں کا مقابلہ کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی اصولی جدوجہد کرنے کے نتیجے میں یہاں کے باشعور عوام اپنا حقیقی حقوق کی نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں کیونکہ پارٹی نے ہرموڑ پریہاں کے عوام کی حقوق ساحل وسائل کی دفاع کی جدوجہد کو اولیت دی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیاسی جلسے اورکارنرمیٹنگ کااہتمام کیاجائیگاپارٹی کی بانی رہنماء ملک یارمحمدشاہوانی کی برسی کے موقع پر کچی بیگ میں مرحوم میرعنایت اللہ لانگو کی پہلی برسی کے موقع پر پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی جلسہ اور8مارچ کو عالمی خواتین ڈے مناسبت سے سیمینار کااہتمام بھی کیاجائیگاپارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں اوررہنماؤں کے برسی کے اجتماع اور مرکزی دورہ کمیٹی کی پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کے ساتھ عوامی رابطہ مہم تیز کرے اس موقع پرسینئر نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محئی الدین لہڑی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ، لیبر سیکرٹری علی احمد قمبرانی ، احمد نواز بلوچ ، حاجی فاروق شاہوانی ، حاجی محمد ابراہیم پرکانی ، سعید کرد ایڈووکیٹ ، چیئرمین اقبال بلوچ ، میر نصیر مینگل ، دوست محمد بلوچ ، اکبر کرد ، میر شاہجہان لہڑی ، ماسٹر علی بخش رند ، وارث کرد ایڈووکیٹ ، رضا جان شاہیزئی ، ظفر نیچاری ، مجیب الرحمن لہڑی ، میر قاسم پرکانی ، مصطفی مگسی ، خادم حسین مینگل ، جاوید بلوچ ، کامریڈ عبدالواحد مینگل ، میر محمد اکرم بنگلزئی ، ٹکری منیر احمد بنگلزئی ، بسم اللہ بلوچ ، ملک صلاح الدین شاہوانی ، عبدالحئی کھیازئی ، حاجی شیر خان لہڑی ، ملک نصیر قمبرانی ، میر اقبال حسین لہڑی ، ٹکری صدام حسین لانگو ، محمد اقبال لانگو ، عادل شاہوانی ، محمد ادریس پرکانی ، الف الدین کرد ، ، ٹکری گل میر سمالانی ، جاوید جھالاوان ، ٹکری عبدالشکور لہڑی ، خدائے رحیم لہڑی ، حاجی محمد گل کھیازئی ، میر احمد شاہوانی اور پارٹی کے دیگر سینکڑوں عہدیدار ، یونٹ سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور ضلعی کونسلران موجود تھے ۔