|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ زراعت میں چار سطحوں کے سروس ڈھانچے کے تعارف جس میں (توسیع، انجینئرنگ اور ریسرچ ونگ) شامل ہے۔

سے متعلق سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد محکمہ زراعت (توسیع، انجینئرنگ اور ریسرچ ونگ) میں فور ٹائر سروس اسٹرکچر متعارف کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ زراعت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ محکمہ زراعت اور کوآپریٹیو کے ناقص درجہ بندی کے سروس اسٹرکچر کی وجہ سے محکمے کے پیشہ ور عملے میں جمود اور احساس محرومی تھی اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں ہورہا تھا اور محکمہ زراعت و کوآپریٹیو میں کمزور اور ناقص درجہ بندی اس محکمے کو متحرک اور منظم بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی ۔

سروس اسٹرکچر کے 4 درجات کے بعد تکنیکی عملے کے پیشہ ورانہ کیریئر میں مناسب اضافہ ہو سکے گا جس میں زراعت کی توسیع، انجینئرنگ، تحقیق میں ملازمت کرنے والے ہر زراعت پیشہ ور کو BPS-20 تک عمودی ترقی کا مناسب موقع ملے گا۔ اس سے ملازمین کے لیے اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور نکھارنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔