احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کا8روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ نیب کی جانب سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے عمران خان کا 8 روزہ ریمارنڈ منظور کر لیا ،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس وقت پی ٹی آئی پالیسی سے واضح محسوس ہورہا ہے کہ وہ ملک میں ایک انتشارکی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ دو روز سے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
قومی اداروں کے املاک، عوامی مقامات، سیکیورٹی اداروں کے املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے احتجاج کی آڑ میں غیر آئینی اور غیر جمہوری روش اپنائی جارہی ہے پی ٹی آئی رہنماء اپنے کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کے پیغامات مختلف ذرائع سے دے رہے ہیں اور دوسری جانب نقصانات اور رونما ہونے والے واقعات سے خود کو بری الزمہ کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کہ مشتعل ہجوم کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں جو سفید جھوٹ ہے۔
بہرحال پی ٹی آئی کے سیاسی رویہ نے جو ماحول پیدا کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کو مزید بحران کی طرف دھکیلا جائے جس کا نقصان خود پی ٹی آئی کو اٹھانا پڑے گا۔