|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے 18 اضلاع کی 393 یونین کونسلز میں پیر سے شروع ہونے والی سات روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔

 پولیو مہم کے دوران 5 سال کی عمر سے کم تمام بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جو بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے اور انہیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لئے شکست دینے میں معاون ثابت ہو نگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات اس میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں وزیراعلیٰ نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس بیماری کے خلاف اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے والدین علمائے کرام سول سوسائٹی اور میڈیا کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔

تاکہ اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیابی مل سکے واضح رہے کہ بلوچستان کے18 اضلاع کی393یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم15مئی بروز پیر سے شروع ہوگی اس انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ62ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے دوران4ہزار 9سو69کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔

انسداد پولیو مہم چاغی، دکی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، مستونگ، نوشکی، ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، جعفرآباد، نصیرآباد، موسی خیل،شیرانی، صحبت پور، پشین، چمن اور قلعہ عبداللہ میں شروع ہوگی مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی جس پر بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا بلوچستان کی آب و ہوا میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پولیو کے موذی مرض کے سو فیصد خاتمے کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔