کوئٹہ: حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا مطالبہ کر دیاوا ضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر رہا کیا گیا تھا۔
تاہم اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔
سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ شیریں مزاری کے ساتھ ایسے رویے کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، خواتین کے ساتھ ایسا عمل ناقابل قبول ہے، خواتین کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے چاہے ان کا تعلق جس بھی سیاسی جماعت سے ہو۔