کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی کوئٹہ سمیت زیارت، پشین اور قلات میں گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو گئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی کوئٹہ میں گردآلود ہوائیں چلنے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت ،کان مہترزئی،خانوزئی، توبہ کاکڑی ،توبہ اچکزئی،کوژک ٹاپ،قلات، مستونگ، خالق آبادمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گئی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے سے اکثر چھوٹے بڑے مارکیٹیں اور سرکاری دفاتر میں حاضریاں کم رہی اور شہر کے مختلف علاقوں نواں کلی،بلیلی، سریاب،سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت اکثر علاقوں میں گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو گئی شدید سردی میں بچے خواتین اور بوڑھے ٹھٹھرتے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت رواں ہفتے تک جاری رہے گی۔